تسبیح خوانی
معنی
١ - تسبیح پڑھنے کا عمل، تسبیغ پڑھنا۔ "قرآن مجید میں ایسے واقعات مذکور ہیں. مثلاً. پہاڑوں کی تسبیح خوانی۔" ( ١٩٠٢ء، علم الکلام، ١٧٥:١ ) ٢ - وظیفہ خواں کا عہدہ یا پیشہ (جامع اللغات)۔
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تسبیح' کے ساتھ فارسی مصدر 'خواندن' سے مشتق صیغہ امر 'خواں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ صفت و نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "مرآۃ الغیب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تسبیح پڑھنے کا عمل، تسبیغ پڑھنا۔ "قرآن مجید میں ایسے واقعات مذکور ہیں. مثلاً. پہاڑوں کی تسبیح خوانی۔" ( ١٩٠٢ء، علم الکلام، ١٧٥:١ )